شبلی فراز

مولانا فضل الرحمن پر اصولی تنقید کرنیوالوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر اصولی تنقید کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے،مولانا فضل الرحمن نے اپنے دیرینہ ساتھیوں کی تنقید کرنے پر پارٹی سے خارج کرکے قوم کودکھادیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔

ٹویٹر پر اپنے بیا ن میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پر اصولی تنقید کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے، ان کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ جے یوآئی (ف)میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے دیرینہ ساتھیوں کی تھوڑی سی تنقید برداشت نہ کرنے والوں نے قوم کو دکھا دیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوسروں کو اسلام کی مثالیں اور حوالے دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا اسلام میں سوال پوچھنے پر ایسا ہی سلوک کیاجاتا ہے، آپ کی جماعت میں آزادی اظہارکا یہ عالم ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ عہدے بھائیوں اور چہیتوں میں بانٹ کر جماعت پر جمہوریت کا لیبل چپکانے سے لوگوں کو دھوکا نہیں دیاجاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں