شیخ رشید

مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں، شیخ رشید

لاہور(عکس آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں،وہ پہلے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں، مولانا بتائیں کہ حکومت نے کہاں غلطی کی ہے، فواد چوہدری سے متعلق کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا، رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا فوری افتتاح کیا ہے، اجتماع میں خود بھی تشریف لا وں گا۔

جمعہ کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رائےونڈ ریلوے سٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں نکلنے والے لوگوں کی کوششوں سے دین قائم ہے،تبلیغی جماعت کے اجتماع کےلئے چار خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، ریلوے میں پہلی مرتبہ بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں جبکہ ایم ایل ون کا پی سی ون مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 38 نئی ٹرینیںچلائی ہیں اور منافع کا ہدف بھی حاصل کرلیا ہے اور ایم ایل ون سے ٹرینوں کی رفتار 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی، ایم ایل ون منصوبہ کراچی سے پشاور تک بنایا جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے میں بھرتیوں پر کہا جا رہا ہے کہ ان کے حلقے کے لوگوں کو ترجیح دی گئی ہے، یہ صرف الزام ہے اور میرے پاس راولپنڈی کا حلقہ بھی موجود نہیں ہے جبکہ راولپنڈی سٹیشن کےلئے سرگودھا، ٹیکسلا اور دیگر شہروں کے لوگ بھرتی ہوئے ہیں، یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا ہے وہ یہ تمام شواہد بھی رکھیں گے جبکہ غریب مزدور کا دشمن مزدورہی ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست دان کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کرتا۔

انہوں مذاکرات کے دروازے بند ہوتے ہیں تو حادثات ہوتے ہیں، ہماری طرف سے دروازے کھلے ہیں، مولانا فضل الرحمن سے گزارش ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں، وہ پہلے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں، مولانا بتائیں کہ حکومت نے کہاں غلطی کی ہے۔۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے 24 گھنٹے جہاں کشمیر کی بات ہورہی تھی اب مولانا کی بات ہورہی ہے، ان سے کہوں گا یہ وقت احتجاج کا نہیں ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا، رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا فوری افتتاح کیا ہے، اجتماع میں خود بھی تشریف لا وں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں