صاحبزادہ حامد رضا

مولانا فضل الرحمن قوم کو مذہب کارڈ کے نام پر آگ کی طرف دھکیل رہے ہیں‘صاحبزادہ حامد رضا

فیصل آباد (عکس آن لائن) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن قوم کو مذہب کارڈ کے نام پر آگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان بیرونی لابی کے آلہ کار بن چکے ہیں میلاد النبی کانفرنس میں ملک بھر سے ہزاروں علماء و مشائخ شریک ہوں گے۔ قوم کو ختم نبوت اور ناموس رسالت کے نام پر گمراہ کیا جارہا ہے۔

قانون ختم نبوت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے قانون ختم نبوت کے متعلق ریمارکس خوش آئندہیں۔ اہل ایمان قانون ختم نبوت کو تبدیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ماہِ ربیع الاوّل میں فرقہ واریت کو پھیلانے کی سازش عروج پر ہے۔ فرقہ واریت کے بیج بونے والے اپنے مقاصد میں ناکام ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں