مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمن دہشتگردوں کے نشانہ پر ،پولیس نے ایڈوائزری نوٹس بھجوا دیا

ڈی آئی خان(عکس آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا، ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو ایڈوائزری نوٹس بھجوادیا۔ڈی آئی خان پولیس نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دہشتگردوں کے نشانہ پر ہے۔

ایڈوائزری میں مولانا فضل الرحمن کو اپنی نقل وحرکت خفیہ رکھنے اور اپنے گھر پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فضل الرحمن کو اپنی سیکیورٹی اور گھرکے لیئے پرائیویٹ سیکیورٹی کا بندوبست اور لائسنسی اسلحہ حفاظت کیلئے پاس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں انہیں رات کو نقل و حرکت سے بھی بچنے کا کہا گیا ہے۔ترجمان مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ س سے قبل مولانا فضل الرحمن پر تین خود کش حملے ہوچکے ہیں۔ اس قبل بھی مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس موصول ہوچکے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں