سیہون(عکس آن لائن ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں تمام اپوزیشن ساتھ ہے، عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، مہنگائی، بے روزگاری سے تنگ لوگوں نے مارچ میں شرکت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کہہ چکے وزیراعظم کے جانے سے معاملات آگے بڑھیں گے، پی ٹی آئی کو بغیر سوچے سمجھے بیان دینے کا صلہ مل رہا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں تمام اپوزیشن ساتھ ہے، عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو تاحال لاشیں حوالے نہیں کی گئیں، تحقیقات سے پہلے لواحقین سے کہا جا رہا ہے کے قصوروار ان کےاپنے ہیں۔