فردوس عاشق اعوان

مولانا صاحب !ایسااقدام نہ اٹھائیں، جو آپ کی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں، پلان بی کے تحت کوئی غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں ، جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کا پلان بی سیاسی بدحواسی پلان ہے، مولاناکو سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں؟

ملک کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں، پلان بی کےتحت کوئی غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں ، ایسااقدام جو مولانا کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں