قاسم سوری

مولانا سینئرسیاستدان ہیں امید ہے وہ معاہدہ نہیں توڑیں گے ، قاسم سوری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ مولانا سینئرسیاستدان ہیں امید ہے انہوں نے جو معاہدہ کیا وہ نہیں توڑیں گے۔اسلام آباد میں بحریہ انکلیو میں میراتھن ریس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا بھی اسمبلی میں ہے، ایشوز قومی اسمبلی میں لیکر آئیں اور مولانا الیکشن کے حوالے سے خدشات بتائیں،اسمبلی ہی بہترین فورم ہے۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور انہیں سیکیورٹی بھی دی، فضل الرحمان بلا رکاوٹ آئے اور ہم نے معاہدہ کے تحت انہیں جگہ و سہولیات دیں، مولانا کو چاہیے وہ معاہدے کی پاسداری کریں اور وہیں بیٹھیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اب بال مولانا کے کورٹ میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں