حمیر اچنا

موسیقی کا عروج فلم انڈسٹری کی ترقی سے مشروط ہے‘ حمیر اچنا

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ موسیقی کا عروج فلم انڈسٹری کی ترقی سے مشروط ہے، ہمارے ہاں جتنی زیادہ فلمیں بنیں گی گلوکاروں کیلئے بھی اتنے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں امن و امان کی ابتر صورتحال نے بھی شوبز انڈسٹری کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

اسی وجہ سے لائیو کنسرٹ کا سلسلہ ختم ہوگیا جس سے گلوکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا جبکہ فلم انڈسٹری کی زبوں حالی سے یہ مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ سالوں میں فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے جارہی تھی لیکن اب کورونا کی وجہ سے ہر چیز منجمد ہو گئی ہے ۔ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ اس وباء سے جلد سے جلد چھٹکارا ملے تاکہ معمولات زندگی بحال ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں