قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار کالی توری بھنڈی توری بینگن ٹماٹر سبز مرچ شملہ مرچ تر کھیرے کریلے گھیاکدو چپن کدوکی کاشت رواں ہفتہ میں مکمل کرلیں نیز ٹماٹر ومرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کی جائے پنیری کو پٹڑیوں پرکاشت کیاجائے جبکہ کریلے گھیا کدوچپن کدو گھیاتوری ترکھیرے کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب اور بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کی دونوں جانب کرکے بہترپیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ موسم گرماکی سبزیاں 20سے35 ڈگری سینٹی گریڈ کے دوران بہترین نشوونما پاتی ہیں جبکہ اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت موسم گرما کی سبزیوں کی افزائش نسل کو متاثر کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی کاشت کے لئے اچھے نکاس والی نامیاتی مادوں کی حامل ذرخیز میرازمین انتہائی موزوں ہے۔