سکولوں

موسم سرماکی چھٹیوں میں توسیع ،خلاف ورزی کرنیوالے سکولوں کے خلاف کارروائی کیلئے کمیٹیاں تشکیل

لاہور ( عکس آ ن لائن) لاہور میں تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں توسیع کے بعد خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق چھٹیوں کی مانیٹرنگ کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کمیٹیاں تشکیل دیدیں،ڈپٹی ڈی ای اوزپیرسے اپنے تحصیل میں موجودسکولوں کا دورہ کریں گے،

خلاف ورزی کرنے واے سکولوں کوشوکازاوربھاری جرمانہ بھی عائدہوسکتا۔بیشترپرائیویٹ سکولزنے2جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کر رکھا ہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کیخلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں