قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ باغبان ترشادہ پھلوں کے پورے سال میں دومرتبہ موسم بہار فروری مارچ اور موسم خزاں ستمبر اکتوبرمیں لگاسکتے ہیں تاہم موسم خزاں میں لگائے گئے پودے زیادہ کامیاب ہوتے ہیں لہذا پودوں کی داغ بیل کا کام ترشادہ پودے باغ میں لگانے سے دوماہ پہلے مکمل کرلیناچاہئیے اور پودے 20فٹ کے فاصلے پر لگانے چاہئیں کیونکہ اس طرح ایک ایکڑ میں 100پودے باآسانی سے لگائے جاسکتے ہیں اور ان سے بہتر پیداوارکا حصول بھی ممکن بنایاجاسکتاہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ترشادہ پھلوں کے پودوں کی نشاندہی کے بعدان جگہوں پر 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جاتے ہیں اور گڑھے کھودنے کے لئے پلاننگ بورڈکی مددلی جاتی ہے۔