ملک امین اسلم

موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا سب سے بڑا ہتھیار بلین ٹری سونامی منصوبہ ہے ، ملک امین اسلم

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا سب سے بڑا ہتھیار بلین ٹری سونامی منصوبہ ہے ، انرجی سیکٹر کے اندر کاربن اخراج میں اضافہ ہوا ہے،سب سے زیادہ کاربن کا اخراج کرنے والے ممالک چائنہ، بھارت اورامریکہ ہیں ،بلین ٹری اور ٹین بلین ٹری سونامی دونوں ملکر 500 ملین ٹن کاربن ہوا سے نکالینگے ،یہ دونوں پراجیکٹ پاکستان کی بقا کے لئے بہت اہم ہیں۔منگل کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بتایا کہ گزشتہ روز ہم نے وزیر اعظم صاحب کو موسمیاتی تبدیلی پر اہم بریفنگ دی ہے ،اسمیں ہمارا سب سے بڑا ہتھیار بلین ٹری سونامی منصوبہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج پر ہم نے ایک سٹڈی کروائی ہے ،اسمیں انرجی سیکٹر کے اندر کاربن اخراج میں اضافہ ہوا ہے ،ہم نے گزشتہ سالوں میں ٹریجڈری کو کم کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جو کوئلے کی طرف جا رے تھے اور جنگلات جو کٹ رہے تھے اسمیں 2012 کے بعد کم ہونا شروع ہو گیا ہے ،2012 تک 12000ہیکٹر ہم درخت کاٹتے تھے جو کم ہو کر 8000 ایکٹر کے قریب ہو گیا ہے ،سندھ اور بلوچستان میں جنگلات زیادہ کٹ رہے ہیں جبکہ کے پی کے میں کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو ممالک کاربن کا اخراج کر رہے ہیں ابھی بھی ہم ان سے کم ہیں ،سب سے زیادہ کاربن کا اخراج کرنے والے ممالک چائنہ، بھارت اورامریکہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری اور ٹین بلین ٹری سونامی دونوں ملکر 500 ملین ٹن کاربن ہوا سے نکالینگے ،یہ دونوں پراجیکٹ پاکستان کی بقا کے لئے بہت اہم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں