میاں زاہد حسین

موسمیاتی تبدیلی فوڈ سیکورٹی کے لئے بڑاخطرہ بن گئی ہے،میاں زاہد حسین

کراچی (عکس آن لائن)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی نیشنل سیکورٹی اورفوڈ سیکورٹی کے لئے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔ ملک میں پانی کی زبردست کمی کے باوجود آدھے سے زیادہ پانی ضائع ہورہا ہے جسے کا ضیاں روکنا ضروری ہے۔ پاکستان کوگندم کی فراہمی میں زیادہ تروہی غیرملکی کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں جوپاکستان سے ہرماہ کروڑوں ڈالرکے چاول خریدتی ہیں اس لئے اگربارٹرسسٹم اپنا یاجائے توقیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں پچھلے سال 12 ارب ڈالرکی گندم دالیں کپاس وغیرہ درآمد کی گئی ہیں مگرانکی مقامی پیداواربڑھانے پرمناسب توجہ نہیں دی جا رہی ہے جوحیران کن ہے۔

ملکی وسائل دریاؤں اورڈیموں سے لے کرکھیتوں تک پانی پہنچانے والے نالوں کی مرمت کی اجازت نہیں دیتے اس لئے اس شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری واحد آپشن ہے جس کے لئے ترغیبات، سفارتکاری، سیکورٹی سمیت تمام متعلقہ امورپرتوجہ دینا ہو گی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کا آبپاشی پردارو مدارجتنا زیادہ ہے ایریگیشن انفراسٹرکچرکاحال اتنا ہی برا ہے جسے جنگی بنیادوں پربہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ زرعی پیداواربہتربنا کرفوڈ سیکورٹی اورکاشتکار کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ آبپاشی کا نظام کم ازکم چارکروڑایکڑکوپانی فراہم کرتا ہے مگراس میں سے نصف ضائع ہو جاتا ہے جس سے تربیلا اورمنگلا جیسے بہت سے ڈیم بھرے جا سکتے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ امسال دریائے سندھ اوراسکے معاون دریاؤں کا بہاؤ 151,800کیوسک رہا ہے جبکہ گزشتہ پانچ سال کا اوسط 264,000 کیوسک رہا ہے۔ اسی طرح امسال ڈیموں میں زخیرہ کردہ پانی کا اوسط 148,000 ایکڑفٹ رہا ہے جبکہ گزشتہ دس سال کا اوسط 2.4 ملین ایکڑفٹ رہا ہے۔ پانی کی اتنی زیادہ کمی انتہائی تشویشناک ہے اورآنے والے قحط کی نشانی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال بیس ارب ڈالر کا پانی ضائع ہوتا ہے اور آنے والے وقت میں پانی کی صورتحال مذید مخدوش ہوسکتی ہے اس لئے پانی کوبچانے اورذخیرہ کرنے کے لئے فوری اورنتیجہ خیزاقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں