پیرس (عکس آن لائن) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی مستقبل کی نسل کی صحت کے لئے بڑی نقصان دہ ہوسکتی ہے خاص کر فوسل فیول کے دھوؤں سے پیدا ہونے والی آلودگی مہلک اور متعدی بیماریوں میں اضافے کے ساتھ غذائیت کی قلت کاسبب بن سکتی ہے،
دنیا بھر میں بچے پہلے ہی شدید موسمیاتی عوامل اور فضائی آلودگی سے متاثر ہورہے ہیں۔ لینسیٹ کاؤنٹ ڈاون نے اپنی سالانہ رپورٹ میں مستقبل کی نسلوں اور ٖفصلوں کے نقصانات کے سبب غذائی کمی اور فضائی آلودگی کے نتیجہ میں متوقع بیماریوں سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیلاب اور جنگلات کی آٓگ سے لوگ جسمانی تکالیف اور ذہنی صدمہ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں دی گئی ہے جب آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ وسیع پیمانے پر پھیلتی جارہی ہے اور سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے دنیا بھر میں اپنی آواز بلند کی ہے۔