شیخ رشید احمد

مودی کے ہوتے امن کی بات نہیں کی جاسکتی، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے امن کی بات نہیں کی جاسکتی، بابری مسجد کیس کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم عقل کے اندھے ہی دے سکتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان اب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، اس فیصلے کے بعد بھارت میں مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھیں گے، الہٰ آباد کی عدالت کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ نے روند دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں