نریندر مودی

مودی کابھارت کو سائنسی دنیا کی جدیدترین تجربہ گاہ بنانے کا اعلان

نئی دہلی (عکس آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو جدید سائنس کی دنیا کی سب سے جدید تجربہ گاہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ 25برس میں بھارت جن بلندیوں پر ہوگا اس میں ملک کے سائنسدانوں کا کردار بنیادی ہوگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹرا کی آر، ٹی، ایم، این، یونیورسٹی میں انڈین سائنس کانگریس کا بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ افتتاح کیا ،انھوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آئندہ 25برس میں بھارت جن بلندیوں پر ہوگا اس میں ملک کے سائنسدانوں کا کردار بنیادی ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت جس نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اس کے نتائج دیکھے جا رہے ہیں۔بھارت کے وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ بھارت بہت تیزی سے سر فہرست ممالک میں شامل ہو رہا ہے۔ نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ملک کی خواتین کو بھی سائنس کے ذریعے با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرہ ترقی کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں