مودی

مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں رچایا جانے والا ڈرامہ فلاپ ہوگیا

نئی دہلی(عکس آن لائن)مودی سرکار کی چال ناکام ہوگئی جس سے مقبوضہ کشمیر میں رچایا جانے والا نیا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے حریت قیادت کو چھوڑ کر جن کشمیری رہنمائوں کو بلایا گیا انہوں نے یک زبان ہوکر آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ مودی نے کشمیری رہنمائو ں کو نئے انتخابات اور نئی حلقہ بندیوں پر راضی کرنے کی کوشش بھی کی جو کام نہ آئی۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈراما رچاتے ہوئے کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کو نظرانداز کرکے سابق کٹھ پتلی وزرائے اعلی سمیت 14 کشمیریوں کو نئی دہلی طلب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں