پرویز حنیف

موجودہ نسخے مزید سو سال بھی آزمالیں معیشت ٹریک پر نہیں آ سکتی’ پرویز حنیف

لاہور(عسکں آن لائن)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بھنور سے نکالنے کیلئے جو نسخے آزمائے جارہے ہیں وہ مزید سو سال بھی آزمائے جاتے رہیںمعیشت ٹریک پر نہیں آ سکتی ،پاکستان کی معیشت شارٹ کٹ سے ٹھیک نہیں ہو سکتی،

اس کے لئے طویل المدت پالیسیوں کی ضرورت ہے ،ہر دور میں پالیسیاں اور اور ترجیحات بدل جاتی ہیں جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوتا ہے اور مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پاتے ۔ اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز حنیف نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کی معیشت کو تجربہ گاہ بنا کر رکھ دیا گیا ہے ،

برآمدات کے فروغ کیلئے ہر دور میں ڈنگ ٹپائو نئی پالیسی آ جاتی ہے ، آمدن کا ایسا کوئی ذریعہ نہیں جہاں سے ہم اپنے غیر ملکی قرضے واپس کر سکیں اور اس کی بجائے ہمارا سارا زور قرضے اٹھا کر معیشت چلانے پر ہے ۔ پرویز حنیف نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے

کہ اصلاحات کی جائیں ، بیگاڑ کے ناسور کوجڑ سے ختم کرنے کیلئے سرجری کرنا ہو گی ، ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کرنے اور نئے ٹیکس گزار تلاش کرنے کی بجائے پولیس کے ذیلی محکمے کے طور پر پہچان بنا لی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں