اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام اور خصوصاً کمزور طبقوں کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کریں۔
پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، ممبران قومی اسمبلی پرنس محمد نواز الائی اور علی خان جدون نے ملاقات کی جس میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو اپنے اپنے حلقے کی صورتحال اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا ،ترقیاتی امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔
ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیداہونے والی صورتحال اور ریلیف سرگرمیوں کے حوالےسے آگاہ کیا،وزیرِ اعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام اور خصوصاً کمزور طبقوں کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کریں۔