کھادوں

موجودہ دورمیں کھادوں کے مناسب استعمال کے بغیرزرعی پیداوارمیں اضافہ ممکن نہیں،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن):موجودہ دورمیں کھادوں کے مناسب استعمال کے بغیرزرعی پیداوارمیں اضافہ ممکن نہیں جبکہ پودوں کی بڑھوتری کے لئیشانوی غذائی جزووالی کھادیں خاص اہمیت کی حامل ہیں اور معاشی نقطہ نظر سے بھی کھادوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ کاشتکار ایک روپے کی کھادکے بدلے 9روپے تک کی اضافی پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنےاے پی پیکوبتایا کہ کھادوں کی اقسام کو تین حصوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اجزائے کبیرہ والی کھادیں جن میں نائٹروجن فاسفورس پوٹاش وغیرہ شامل ہیں کی فصل کو اشدضرورت ہوتی ہے جبکہ دوسرے نمبرپر اجزائے ثانوی کا استعمال بھی سودمندہے اور کیلشیم میگنیشیم سلفرفصلات پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اجزائے صغیرہ کا استعمال کاشتکاروں کو مالی منفعت فراہم کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ جو کاشتکار اجزائے ثانوی پرمشتمل کیلشیمسنگل سپرفاسفیٹکیلشیم امونیم نائٹریٹ سلفرامونیم سلفیٹ زنک سلفیٹپوٹاش سلفیٹ وغیرہ کا ماہرین زراعت کے مشوروں سے استعمال کرتے ہیں انہیں بہترین فصل کے حصول میں کسی دشواری کا سامنانہیں کرناپڑتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں