مونس الہی

موجودہ حکمرانوں کی توجہ عوام کو ماحولیاتی آفات سے بچانے کے بجائے اپنی کرسی پر ہے،مونس الہی

لاہور (نمائندہ عکس ) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی توجہ عوام کو ماحولیاتی آفات سے بچانے کے بجائے اپنی کرسی پر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں مونس الہی نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہے، ہمیں غیر معمولی گرمی، جنگلات میں آتشزدگی، کم بارشوں، کم پانی، کم زرعی پیداوار کا سامنا ہے۔ مونس الہی نے مزید کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی توجہ ہمیشہ کی طرح اپنی کرسی بچانے پر ہے عوام کو ماحولیاتی آفات سے بچانے پر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں