آل پاکستان انجمن تاجران

موجودہ حالات میں کاروباری طبقہ آئی سی یو میں چلا گیا ہے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور (عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کاروبار کھلنے کے بعد کئی ماہ تک مندی کا رجحان نمایاں رہے گا اس لئے حکومت حفاظتی تدابیر کے ساتھ مکمل کاروبار کھولنے کی اجازت دے ، موجودہ حالات میں کاروباری طبقہ آئی سی یو میں چلا گیا ہے اور لاک ڈاؤن میں مزید توسیع سے بیروزگاری کا سونامی آئے گا جسے حکومت کنٹرول نہیں کر سکے گی ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ محدود وقت کے لئے کاروبار کھولنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی جا چکی ہے جن پر عملدرآمد کیا جائے ۔ کورونا وائرس نے عام آدمی کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے اس کی قوت خرید بھی جواب دے گئی ہے، حالات کو معمول پر آتے ہوئے کئی ماہ لگ جائیں گے اور اسی وجہ سے کاروبار میں بھی مندی کا رجحان نمایاں رہے گا،حکومت جتنی جلد کاروبار کو کھولنے کی اجازت دے گی اس سے حالات بتدریج معمول پر آنا شروع ہو جائیں گے ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ کاروبار بند رکھ کردکانوں کے کرائے، یوٹیلٹی بلز ، عملے کے تنخواہوں کی ادائیگی اورگھروں کے اخراجات پورے نہیں ہو سکتے اس لئے حکومت بلا تاخیر حفاظتی تدابیر کے ساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرنا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں