افضل خان

موجودہ حالات میں فلم کے اسکرپٹ میں کامیڈی کو بھی شامل کرنا ہوگا’ افضل خان

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار افضل خان ( ریمبو)نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم کے اسکرپٹ میں کامیڈی کو بھی شامل کرنا ہوگا،سنجیدہ موضوعات کے ساتھ مزاح کے ذریعے بھی اصلاح کا کام لیا جا سکتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں افضل خان نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے اسٹیج، ٹی وی اور فلم بہترین پلیٹ فارم ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا مریض ہے اس لئے اسکرپٹ لکھنے والوں کو کامیڈی کو بھی بنیادبنانا چاہیے تاکہ جب اس پر کام ہو تو ایک توازن پیدا ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اچھے اسکرپٹ کی حامل کسی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو اس میں ضرور کام کرتا ہوں اور آئندہ بھی اس پر ہی کاربند رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں