فیصل قریشی

موجودہ حالات میں فلموں کی نمائش بھی ضروری ہے ‘ فیصل قریشی

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وبائ کی شدت میںکمی آنے کے باوجود ابھی غیر معمولی حالات ہیں اور یقینی طورپر فلموں پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے نمائش کے حوالے سے تذبذب کا شکارہوںگے ،موجودہ حالات میں فلموں کی نمائش بھی ضروری ہے کیونکہ سوفیصد نہ سہی جتنی بھی کامیابی ملے اس سے فلم انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔

ایک انٹر ویو میں بہت سے پروڈیوسرز کی فلمیں تیار ہیں اور وہ نمائش بھی کرنا چاہتے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سینما گھروں میں آنے والوں پرسخت پابندیاں عائد کرنے کی بجائے ان میں نرمی کی جائے کیونکہ اس کے بغیر لوگ کبھی بھی سینما گھروں کا رخ نہیں کریں گے اور کروڑوںروپے کی سر مایہ کاری منجمد پڑی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی 16سے18فلمیں مکمل ہو چکی ہیں اورریلیز کیلئے بالکل تیار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں