رجب طیب ایردوان

موجودہ ترکی اپنے عوام اور دوست ممالک کے لیے ایک با اعتماد اور امید کی کرن کا حامل ملک ہے، صدر ایردوان

استنبول (عکس آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ موجودہ ترکی اپنے عوام اور دوست ممالک کے لیے ایک با اعتماد اور امید کی کرن کا حامل ملک ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں اپنی پارٹی کے منعقدہ اجلاس سے ا?ن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہماری قوم اور تمام تر دوستوں کو اعتماد و امید اور ہیجان کے جذبات سے محظوظ کرنے والا ایک ترکی اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہے۔ انہوں نے اقتصادیات، قوانین اور ڈیموکریسی میں ایک نئی تحریک کے حوالے سے کہا کہ ہمارا آج کا ترکی اپنی عوام اور دوست ممالک کے لیے ایک با اعتماد، پر امید اور ہیجان انگیز ملک کی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔موجودہ ترکی اپنے عوام اور دوست ممالک کے لیے ایک با اعتماد اور امید کی کرن کا حامل ملک بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں