چیئرمین سینیٹ

موجودہ بھارتی حکومت نے بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتوں کا جینا دوبھر کردیا،چیئرمین سینیٹ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ موجودہ بھارتی حکومت نے بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ صادق سنجرانی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کے توہینِ رسالت ﷺ پر مبنی بیان کی شدید مذمت کی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات تمام دنیا کے مسلمانوں کے لیے اضطراب اور دل آزاری کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کش اور فسطائی بھارتی حکومت کی وجہ سے بھارت میں مذہبی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں، موجودہ بھارتی حکومت نے بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیموں کو بھارتی حکومت کی اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ انکا کہنا ہے کہ اقوام عالم اور خاص طور پر مسلم امہ اسلاموفوبیا کے خلاف مثر حکمت عملی اختیار کرے، تمام دنیا کے مسلمان نبی محترم ﷺ ناموس کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں