فواد چوہدری

موجودہ امپورٹڈ حکومت کو جانا ہی ہے خود نہیں جائیں گے تو نکالے جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عقل کی بات دیر سے سمجھ آتی ہے،موجودہ امپورٹڈ حکومت کو جانا ہی ہے خود نہیں جائیں گے تو نکالے جائیں گے، نکالے جانے کے عمل میں ملکی معیشت کو اور نقصان پہنچا کر امپورٹڈ حکومت کس کی خدمت کرنا چاہتی ہے؟ عملی طور پر حکومت ختم ہو چکی ہے حقیقت کا ادراک کریں اورعوام کو فیصلہ کرنے دیں ۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں ے کہا بجائے معاملات کو اور پیچیدہ کرنے کے بہتر تو تھا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور بنیادی اصلاحات پر آگے بڑھیں اور جون کے پہلے ہفتے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات منعقد کرائے جاتے لیکن نادانوں کی رائے ہمیشہ چپکے رہنے کی ہوتی ہے اور اب بھی یہی ہو رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں