عمر شریف

موت ہمارے سر پر کھڑی ہے اورہم ذخیرہ اندوزی میں مصروف ہیں‘عمر شریف

کراچی (عکس آن لائن ) پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف نے کہا ہے کہ موت ہمارے سر پر کھڑی ہے اور ہم ابھی بھی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔ عمر شریف نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لکھا کہ شاید اﷲ تعالیٰ نے ہم پر اپنے گھر کے دروازے اس لئے بند کردیے کیونکہ ہم اس کو تو مانتے ہیں لیکن اس کی نہیں مانتے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لوگ پانچ مرتبہ عمرہ تو کر سکتے ہیں لیکن صاحبِ استطاعت ہوکر غریب کی مدد نہیں کرتے۔واضح رہے کہ ملک میں موجودہ صورتحال میں بعض بے حس لوگ ماسک اور راشن کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں