افتخار ٹھاکر

موت سر پر کھڑی ہے تب بھی ہم گراں فروشی اور ملاوٹ سے باز نہیں آرہے ،ہم پر رحم کیا جائیگا؟’ افتخار ٹھاکر

لاہور( عکس آن لائن)سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں ہمیں سچے دل سے خدا کی ذات سے رجوع کرنا چاہیے اور بطور مسلمان اپنے گناہوں کی گڑ گڑا کر دعا مانگنی چاہیے ، جب موت سر پر کھڑی ہے تب بھی ہم گراں فروشی اور ملاوٹ سے باز نہیں آرہے ایسے میں ہم پر کیسے رحم کیا جائے گا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران ہم نے رب کے حضور معافی کیلئے کتنی اجتماعی توبہ استغفار کی ہے بلکہ ہمارے معمول کی سر گرمیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ”اگر اذانیں دینے سے بھی وباء نہیں ٹل رہی تو دس روپے کی چیز دس روپے میں فروخت کر کے دیکھو ”۔ آج ہمارے بازاروں میں کیا ہو رہا ہے ، معمول کے دنوں میں 50روپے کلو میں بکنے والی سبزی رمضان المبارک میں100اور 100روپے میں بکنے والا پھل300میں فروخت ہو رہا ہے ، کیا ہم مسلمان قوم ہیں ، ہمیں اپنے کردار پر ضرور کرنا چاہیے ، کیا ہم وہی قوم ہیں جنہوں نے دنیا کی امامت کرنا تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں