موتیے

موتیے کی بہتر نشو ونما کیلئے کاشتکاروں کو کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے موتیے کی بہتر نشو ونما کیلئے کاشتکاروں کو کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ موتیے کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ انہیں بہتر منافع حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ موتیا ایک سدا بہار جھاڑی نما پودا ہے جس پر سفید رنگ کے انتہائی دلکش، خوشبودار پھول گچھوں کی شکل میں اگتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ موتیا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے پھول رات کو کھلتے اور صبح کو بند ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موتیے کی بڑھوتری کیلئے کاشت کے ابتدائی مراحل میں اسے پانی کی کافی مقدار درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرمیوں میں موسم کی مناسبت سے موتیے کو حسب ضرورت پانی دے کر سردیوں میں اسے خشک ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار موتیے کو پانی دیتے وقت اس کی بہتر نشو ونما کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال بھی یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں