ڈکیتی

موبائل شاپ پرڈکیتی کرنے والے ملزمان ساہی وال پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

ساہی وال(نما ئند ہ عکس آن لائن) اڈہ لاریاں ساہی وال پر موبائل شاپ کے مالک محمد حسنین سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان ساجد حسین اور محمد اختر ساہی وال پولیس کے ہتھے چڑھ گئے جن کے قبضہ سے 14 عدد موبائل اور نقدی ایک لاکھ 60 ہزار برآمد کر لی گئی ہے ملزمان نے چند ماہ قبل مدعی سے رقم اور موبائیل ڈکیتی میں چھین لئے تھے جب دوکان بند کرکے گھر جارہا تھا ۔

ایس ایچ او تھانہ ساہی وال صاحب خان کی نگرانی میں تفشیش جاری رہی کہ گذشتہ روز مقامی سب انسپکٹر آصف منگلہ نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ پستول 30 بور بھی برآمد کرکے علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس کی اس کارکردگی سے ساہی وال کے موبائیل شاپس مالکان محمد سرفراز ۔ ارشد حسین ۔ رحمت اللہ ۔ مہر عادل ۔ مہر ساکی ودیگر نے ساہی وال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا ۔ ایس ایچ او صاحب خان اور تفشیشی آفیسر محمد آصف منگلہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں