انوار الحق کاکڑ

موبائل سروس کی بندش کے فیصلے کو غلط نظریے سے نہیں دیکھا جائے،نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے اس لیے بہت جگہوں پر سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیے فیصلے کو کسی غلط نظریے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد کے ماڈل کالج فار بوائز پہنچے جہاں انہوں نے الیکشن عمل کا جائزہ لیا اور ووٹرز سے انتظامات پر بات چیت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ابھی تک تو پر امن ہیں، کوشش کریں شہری اپنے حق کو استعمال کریں۔نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرن آئوٹ کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہو گا لیکن امید ہے سب بہتر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں