شہباز شریف اور حمزہ شہباز

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف اور حمزہ فرد جرم کیلئے عدالت طلب، حمزہ شہباز کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں

لاہور(نمائندہ عکس)لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا،لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی،دورانِ سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کل شہباز شریف اسلام آباد میں سرکاری میٹنگز میں مصروف تھے،

گزشتہ رات وہ اسلام آباد سے لاہور آنے کے لیے تیار تھے لیکن موسم کی خرابی پر انہیں سفر سے منع کیاگیا،ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ انہیں شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری معافی پر کوئی اعتراض نہیں ہے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت میں پیش ہونا چھوڑ دیا ہے جب کہ ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرادیا ہے ،ملزم کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔دورانِ سماعت ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں