اسلام آباد (عکس آن لائن) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کیس میں آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 مارچ تک موخر کردی ہے۔
منگل کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی ۔ عدالت نے پارک لین ریفرنس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی جس کیلئے عدالت نے تمام ملزمان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی،
نیب کی جانب سے زین ملک کی پلی بارگین پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی ۔آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 مارچ تک موخر کردی گئی ہے۔