شاہ خاور

منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے استعفے کے بعد میرا انتخاب ہوا، شاہ خاور

اسلام آباد (عکس آن لائن)قائم مقام چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شاہ خاور نے کہا ہے کہ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے استعفے کے بعد میرا انتخاب ہوا،سابق چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی 6 سے7 رہے، ہمارا عبوری دور ہے، چیئرمین تمام معاملات دیکھے گا۔

ایک انٹرویو میں شاہ خاور نے کہا کہ پی سی بی کے آئین کے مطابق پاور الیکشن کمشنر کے پاس آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد چیئرمین کا انتخاب کرانا ہے، سابق چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی 6 سے7 رہے، ہمارا عبوری دور ہے، چیئرمین تمام معاملات دیکھے گا۔

شاہ خاور نے کہا کہ پی ایس ایل میں چیئرمین کا ہونا بہت ضروری ہے، امید ہے ایونٹ کو پی سی بی احسن طریقے سے اور کامیابی سے پورا کرے گا۔گزشتہ روز شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں