آغا علی

منگنی شدہ اداکاراؤں کا آغا علی کے ساتھ کام کرنے سے انکار

کراچی ( عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار آغا علی نے ڈراموں میں اداکاری سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

مقبول کامیڈی پروگرام میں شرکت کے دوران اداکار نے شوبزکی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنے مشکل لمحات پر روشنی ڈالی۔اسی انٹرویو میں آغا علی نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ، ‘2016 اور 2017 کے دور کی بات ہے، میں جب بھی کوئی ڈرامہ سائن کرتا تھا اور شوٹنگ میں کچھ دن رہتے تھے تو مجھے ڈرامے کے پروڈیوسر کال کرکے ڈرامے کی ہیروئن سے کسی مسئلے سے متعلق پوچھتے تھے۔

نوجوان اداکار نے مزید کہا کہ ‘میں ان سے کہتا تھا کہ میں تو ان ہیروئن سے ملا بھی نہیں ہوں، پھر وہ مجھ سے اس ہیروئن کے منگیتر کے ساتھ جھگڑوں کے متعلق پوچھتے تھے تو میں تب بھی یہی کہتا تھا کہ میں نہیں جانتا ان کے منگیتر کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘منگیتر ان اداکاراؤں کو اجازت ہی نہیں دے رہے کہ وہ آپ کے ساتھ کام کریں۔

جب میں نے وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ وہ ڈررہے ہیں۔آغا علی کا کہنا تھا کہ ‘اس کے بعد میں نے کوئی دو ہیروئنز کے منگیتروں سے بات کی اور ڈرنے کی وجہ پوچھی تو کسی نے وجہ نہیں بتائی۔انہوں نے اس حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے کے کرداروں کی وجہ سے ہمارا ایک امیج بن جاتا ہے، جس سے سب کو لگتا ہے کہ ہم اصل زندگی میں بھی ایسے ہی ہیں۔آغا علی پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں۔

انہوں نے صرف ٹی وی ڈراموں بلکہ گلوکاری میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔2020 میں پاکستانی اداکارہ حنا الطاف سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ہی سے یہ جوڑا سوشل میڈیا کا موضوع رہا ہے۔ حال ہی میں ان کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی تاہم اس جوڑے نے اس سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں