لندن (عکس آن لائن) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ منکی پاکس اب تک مہلک ثابت نہیں ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ منکی پاکس وائرس کی منتقلی کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی منکی پاکس کو دیکھ رہی ہے۔برطانیہ میں منکی پاکس کے 36 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ میں بھی پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔