منڈی عثمان والا (نمائندہ عکس آن لائن ) عثمان والا مین روڈ پر تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکاہے جس کی وجہ سے سکول اوقات میں طلباء کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
شہریوں نے بار ہا انتظامیہ کوآگاہ کیا مگر کوئی عمل درآمد نا کروایا جاسکا شہریوں محمد عباس اعظم نصراﷲ علی احمد سلیم شفیق سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ لوڈرز گاڑیوں کو بائی پاس سے گزارا جائے تا کہ شہری ٹریفک جام رہنے کے عمل سے محفوظ رہ سکیں