فیس ماسک

منچن آباد:کرونا سے بچنے کیلئے فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں،اسسٹنٹ کمشنر

منچن آباد (نمائندہ عکس آن لائن)کرونا سے بچنے کیلئے فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں ،گھر سے نکلتے وقت منہ اور ناک پرفیس ماسک لگانا ہرگز نہ بھولیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد محمد اکمل نے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران میاں محمد رفیق جوئیہ، میاں عامر ندیم زرگر، محمد نواز قادری، عبدالمالک، نوید احمد غوری ودیگر کے ہمراہ مین بازار کا وزٹ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے دوکانداروں اور گاہکوں کو ماسک تقسیم کیے گئے اور انہیں کرونا ایس او پیز کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل کا کہنا تھا کہ تاجر نو ماسک نو سروس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کریں خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں