احسن خان

منفی کردار رسک ‘ ہمیشہ اپنی مرضی سے کام کیا ہے‘ احسن خان

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکار، ٹی وی میزبان اور ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنی مرضی سے کام کیا چیلنج سے بھرپور کردار ادا کرنے سے نہیں گھبراتا‘ منفی کردار رسک ہوتا ہے ۔

ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ ٹی وی ہو، فلم یا تھیٹر ہر ایک میں کام کرنے کا اپنا مزہ ہے میں نے لندن میں بھی تھیٹر کیا ہے سارے کام شوق اور لگن کے ساتھ کرتا ہوں۔ اور ایسا بھی نہیں ہے کہ جو کام آتا ہے وہ فورا سے کر لیتا ہوں کچھ ایسے کام بھی آفر ہوتے ہیں جنہیں منع کر دیتا ہوں۔ احسن خان نے کہا کہ اگر کیریئر میں یادگار کام کیا ہو تو اس سے ملنے والی شہرت دیرپا ہوتی ہے۔

میں نے آج تک جتنے بھی کردار کیے ہیں وہ سب دل کے قریب ہیں کسی ایک کا نام لوں گا تو ناانصافی ہو گی، کام برائے کام نہیں کرتا اس لیے اگر تین اسکرپٹ آئے ہوں تو اگر ان میں سے ایک پسند آئے تو اسی پہ کام کرتا ہوں باقی دو کو رد کر دیتا ہوں۔ اپنی پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں احسن خان نے بتایا کہ انہیں صبا قمر، مہوش حیات اور ماہرہ خان پسند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں