رانا ثناءاللہ

منشیات اسمگلنگ کیس:رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 17دسمبر تک ملتوی

لاہور(عکس آن لائن )عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کی رہائی کے لئے درخواست ضمانت پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد خان نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کا آغاز کیا تاہم درخواست گزار کے وکیل اعظم نذیر وکلا ہڑتال کے باعث پیش نہ ہو سکے۔

یاد رہے رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست قانون دان اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل استغاثہ نے درخواست میں مقف اپنایا ہے کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس کی بنیاد دوبارہ درخواست ضمانت دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز کے بعد رانا ثنااللہ کا موقف درست ثابت ہوا ہے عدالت سابق وزیرقانون کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔رانا ثنااللہ فیصل آباد سے پارٹی اجلا سں شریک ہونے کے لیے لاہور آرہے تھے جب انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں