شبیر جان

منزل کے حصول کیلئے سمت کاتعین کرنا پڑتا ہے ‘ شبیر جان

لاہور(عکس آن لائن )سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ منزل کے حصول کیلئے اپنی سمت کاتعین کرنا پڑتا ہے بصورت دیگر انسان ساری زندگی بھٹکتا رہتا ہے ، عاجزی انسان کو خدا کا قرب نصیب کرتی ہے اس لئے ہمیں اس عادت کو اپنانے کی کوشش کرنی ۔ ایک انٹرویو میں شبیر جان نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اور اسٹیج میڈیا کاموثر پلیٹ فارم ہے لیکن اس کااس طرح مثبت استعمال نہیں ہو رہا جس کی موجودہ حالات میں ضرورت ہے ۔

میں اسی لئے کہتا ہوں کہ ہمیں سب سے پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم نے جانا کس طرف ہے اورجب سمت کا تعین ہوگا تو منزل کاحصول مشکل نہیں ہوگا ۔ ہمیں ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ اب نوبت سرجری کرنے تک پہنچ گئی ہے تو غلط نہ ہوگاکیونکہ اس کے بغیر معاشرے کے بیگاڑ کو درست نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں