ممبئی ائیرپورٹ

ممبئی ائیرپورٹ رن وے 4نومبر سے مارچ تک جزوی طورپر بند رہے گا

ممبئی(عکس آن لائن)ممبئی ائیرپورٹ کا رن وے بحالی اور مرمت کیلئے 4نومبر سے مارچ تک جزوی طورپر بند رہے گا۔اس عرصے کے دوران چھوٹا دوسرا رن وے عام پروازوں کیلئے دستیاب ہوگا،ائیرپورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جہاں تک نظرثانی تاریخ کا تعلق ہے RWY09/27پروازوں کیلئے 4نومبر 2019سے28مارچ 2020تک ہفتے میں 6دن کیلئے (سوموار سے ہفتے تک)مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30سے شام 5:30 تک دستیاب نہیں ہوگا۔

تاہم RWY09/27,RWY14/32 کی بندش کے دوران ہوائی جہازوں کے اپریشن کیلئے دستیاب ہوگا۔یہ کام طویل مون سون موسم کے باعث ملتوی کیا گیا تھا جو عام طور پر جون میں شروع ہوکر ستمبر میں ختم ہوتا ہے،پرائمری رن وے سے ایک گھنٹے میں48پروازوں کی آمدورفت ہوسکتی ہے،جبکہ ثانوی رن وے سے 45پروازیں آجاسکتی ہیں، ائیرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ ممبئی کا ائیرپورٹ اپنے دوانٹرسیکٹنگ رن وےز کے ساتھ مسافروں کی آمدورفت کے حوالے سے دہلی کے بعد بھارت کا دوسرا سب سے زیادہ مصروف ہوائی اڈہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں