شیخ رشید

مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے۔شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔

شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رضا شاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا آپ کس باغ کی مولی ہیں۔ نومبر تو اہم ہے ہی تاہم پہلے 10 دن بھی کم نہیں۔ لال حویلی ذاتی ملکیت ہےڈپٹی ایڈمینسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہےجس کی معطلی ختم کرکےمیرےلیےراولپنڈی بھیجا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں