زلزلے کے شدید ترین جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکے، لوگ دفاتر سے باہر آ گئے

لاہور (عکس آن لائن) ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہرر میں بھی جمعہ کی شام زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلی جگہوں پر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا ۔

سڑکوں پر ٹریفک ایک دم سے رک گئی اور تمام بڑے شاپنگ پلازہ سمیت مارکیٹوں اور دکانوںسے سے تاجر اور خریدار سڑکوں پر آگئے ۔اس دوران شہر کے بیشتر حصوں میں لوگوں نے اذان بھی دینا شروع کر دی جبکہ اونچی آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا ۔

پشاور میں زلزلے کے تین بڑے جھٹکے محسوس کئے گئے پہلے 2 جھٹکے شام تقریباً4 بجکر40 منٹ پر محسوس کئے گئے جبکہ تیسرا جھٹکا جس نے شہریوں کے خوف میں مزید اضافہ کر دیا تقریباً 8 سے10سیکنڈ بعد محسوس کیاگیا جس پر شہری گھروں او ر دفاتر سے باہر کھلی جگہوں پر نکل گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش جبکہ گہرائی 210 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چنیوٹ، سرگودھا، نارووال، ڈسکہ ایبٹ آباد، راولا کوٹ ،چترال،پارہ چنار،نوشہرہ،باجوڑ،گلگت اورشب قدرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں