اشرف بھٹی

ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے’آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے،

انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈرزسر جوڑ کر بیٹھیں اور ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں ، جب تک ہم آئی ایم ایف کے شکنجے میں رہیں گے موجودہ حالات ہمارا مقدر رہیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے چند ارب ڈالر قرض لینے کی وجہ سے ہم اپنی مرضی کی پالیسیاں بھی نہیں بنا سکتے جس کی وجہ سے ہر شعبہ مشکلات سے دوچار ہے ۔

مہنگائی کی بد ترین لہر کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اور چھوٹا تاجر اپنے اخراجات بھی پورے نہیں کر سکتا اور رہی سہی کسر انتہائی مہنگے یوٹیلٹی بلوں نے نکال دی ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ملک کو گھمبیر حالات سے باہر نکالنے کے لئے انتخابات کے بعد تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ۔ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیوں ہم خطے کے تمام ممالک میں سب سے پیچھے رہ گئے ہیں ، کیوں ہر حکومت کو ریاست کے معاملات چلانے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں