اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کرپشن کے کیسسز کا سامنا کرنے والے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دے رہے ہیں،
تحریک انصاف حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی لیکن ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، اپوزیشن اس وقت احتساب سے بھاگ کر کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے، کاغذ کے شیر بیرونِ ملک سے کورونا کے خلاف مدد کرنے آئے اور خود ڈھیر ہوگئے۔