فواد چودھری

ملک کو بدترین لوڈ شیڈنگ بحران میں مبتلا کردیا گیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) سابق وفاقی وز یر ِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو بدترین لوڈ شیڈنگ بحران میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ خرم دستگیر تو کھابوں میں مصروف ہیں، گوجرانوالہ کے اکھاڑے ان کے منتظر ہیں مہربانی کریں اور استعفیٰ دے کر گوجرانوالہ پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصدق ملک شریف آدمی ہیں وہ خود ہی عزت سے علیحدہ ہو جائیں، جب آپ سے کام چل نہیں رہا تو چمٹے رہنے کا فائدہ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں