مودی کی معذرت

ملک کو ایک غیر معمولی بحران کا سامنا ،سماجی تنظیمیں مشکل وقت میں عوام کی مدد کریں:مودی

نئی دہلی(عکس آن لائن ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک ایک غیر معمولی بحران کا سامنا کر رہا ہے ۔ فی الحال اسے سماجی تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت ضروی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہلک وائرس کورونا کے ملک میں مسلسل پھیلنے کے مد نظر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اہم سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اس غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ایک غیر معمولی بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے ان تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت ضرورت ہے ۔ سماجی تنظیموں کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا نقطہ نظر انسانیت ہوتا ہے ، رسائی وسیع تر ہوتی ہے اور جذبہ خدمت کے سبب عوام کا ان پر اعتماد ہوتا ہے ۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ان خصوصیات کے سبب یہ تنظیم غریبوں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے میں بہت اہم کردار ادا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی طبی سہولت اور رضاکار بھی مریضوں اور ضرورت مندوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مختصر مدتی منصوبوں اور طویل مدتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے ۔ مودی نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پورا ملک کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں حد درجہ توازن، پختگی اور تحمل کا ثبوت دے رہا ہے ۔

بابائے قوم گاندھی جی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کہا کرتے تھے کہ ملک کی خدمت کرنے کا سب سے بہتر طریقہ غریب اور نچلے طبقات کے عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں سرگرم تنظیموں کا بے لوث جذبہ اور ان کی پابند عہد ہونا قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توہم پرستی اور بھرم دور کرنے میں ان تنظیموں کا اہم کردار ہے ۔ عقیدے اور روایات کے نام پر عوام کو ایک جگہ جمع ہوتے دیکھا گیا ہے جس سے اس وقت سماجی دوری بنائے رکھنے کے ضابطے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ تنظیموں کو ان لوگوں کو اس وقت سماجی دوری بنائے رکھنے کی اہمیت کے بارے بتانا چاہیے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ تمام نمائندوں نے موجودہ صورتحال میں سرکار کی جانب سے کیے جانے والے وسیع منصوبوں کے لیے وزیر اعظم کی تعریف کی۔

انہوں نے وزیر اعظم کے اسپیشل فنڈ میں حصہ داری کے ساتھ ساتھ بحران کے وقت ملک کے عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ملک کے ہر حصے میں تنظیمیں عوام کی ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں