اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 119 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید چوالیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے، جب کہ 2 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 52 ہزار 359 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 224 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 529 ہوگئی۔کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 57 لاکھ 13 ہزار 341 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.58 فی صد تک پہنچ گئی۔ملک بھر کے 616 اسپتالوں میں کرونا کے 3001 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 337 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جب کہ کرونا مریضوں کے لیے 1756 وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔